ممبئی: 8اکتوبر ۔(ایجنسیز) بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کی صحت اچانک خراب ہوجانے کی وجہ سے انہیں ایک مرتبہ پھر سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کی صحت اچانک خراب ہوجانے کی وجہ سے انہیں ایک مرتبہ پھر سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نمونیا کے سبب انہیں اتوار کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس بات کی اطلاع دلیپ کمار کے آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعہ ملی ہے۔ واضح ہو کہ 5 ستمبر کو بھی دلیپ کمار کی صحت خراب ہونے کے سبب انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ستمبر کو دلیپ کمار کے سینے میں درد اور انفیکشن کی شکایت تھی۔ ان کی بیوی اور اداکارہ سائرہ بانو مسلسل ٹویٹ کے ذریعہ دلیپ کمار کی صحت کے بارے میں بتاتی رہتی تھی۔ اس وقت دلیپ کمار کی صحت میں دھیرے دھیرے بہتری ہو رہی تھی۔ اس کے سبب انہیں تین دن تک آئی سی یو میں رہنا پڑا تاہم ایک ماہ بعد پھر سے وہ اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔