ملک میں سب سے زیادہ کس امیدوار نے ووٹ لیا جانئے

نئی دہلی، 24 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے مسٹر شنکر لالوانی نے سترہویں لوک سبھا کے لئے ہوئے انتخابات میں مدھیہ پردیش کی اندور سیٹ پر 10 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے اس بار ریکارڈ قائم کیا ہے۔
مسٹر لالونی نے پانچ لاکھ 47 ہزار 754 ووٹوں میں سے اپنے نزدیکی حریف کانگریس کے پنکنج ساندھوی کو شکست دی ۔ مسٹر ساندھوی پانچ لاکھ 20 ہزار 815 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس سیٹ پر کل 20 امیدواروں نے اپنا سیاسی مستقبل آزمایا تھا، جن میں 12 آزاد امیدوار شامل تھے۔بہوجن سماج پارٹی کے انجینئر دیپ چندر اہیروار صرف 8666 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بی جے پی کی سمترا مہاجن گزشتہ آٹھ انتخابات سے اندور کی قیادت کررہی تھیں۔ اس بار پارٹی نے انہیں امیدوار نہیں بنایا تھا۔ محترمہ مہاجن پچھلے لوک سبھا انتخابات میں چار لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے فاتح رہی تھیں۔اس بار بی جے پی امیدوار کو اس سیٹ پر 65.59 فیصد اور کانگریس امیدوار کو 31.97 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

Leave a comment