کوئٹہ میں مسجد کے باہر دھماکے میں پانچ افراد زخمی

اسلام آباد، 24 مئی.پاکستان میں کوئٹہ کے پشتون آباد علاقے میں واقع رحمانیہ مسجد کے نزدیک آج جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع پولس کی ابتدائی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ پولس نے بتایا کہ زخمیوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔

Leave a comment