بلولی میں درگا اتسو کے ضمن میں امن کمیٹی کا اجلاس

بلو لی:9اکتوبر( ابرار بیگ) مستقر بلولی میں 10 اکتوبر سے شروع ہونے والے درگا اتسو کے ضمن میں بلو لی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،صدارتی خطاب میں ڈپٹی ایس پی و شال کھا مبے نے عوام پر زور دیا کے وہ محکمہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے اور برقرا ی امن کے ساتھ تہوار منائیں،امن کمیٹی کے اجلاس سے مختلف اصحاب نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر تحصیلدار راجپوت ،بلدیہ کے سیو گونڈ ،سرکل انسپکٹر بی دھبڑگے ،سنتوش کلکرنی ، کونسلر انوپ انکو شکر ،سماجی کارکن ولی الدین فاروقی ، صحافی ابرابر ،بالاجی نرہرے،پرکاش پواڑے ،یادولو کڑے ،زاہد پٹیل ،مکرم فاروقی ،اطہر بیگ نامدار ،درگاہ اتسوسمیتی کے ممبران کے علاوہ سیاسی ،سماجی ،افراد موجود تھے اس اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے پولیس ملازمین شیخ نذیر اور شیخ عرفان نے انتھک کوشش کی سرکل انسپکٹر بی دھبڈگے کے شکریے پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا _

Leave a comment