اردو اسکولوں اور بال واڑیوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں:نثار خطیب

بیڑ ضلع اردو ایکشن کمیٹی کی جانب سے ضلع کلکٹر دفتر کے روبروبھوک ہڑتال شروع

بیڑ17ستمبر ( سراج آرزوؔ کے ذریعے) گذشتہ کئی سالوں سے بیڑ ضلع پریشد کے اردو پرائمری اور ہائی اسکولوں میں ساتذہ کی جائیدایں خالی ہونے کے سبب متعدد اردو اسکول بند پڑ چکے ہیں اور کئی بند پڑنے کی راہ پر ہیں۔ ضلع کے تقریباً تمام ہی اردو مدارس میں اساتذہ کی عدم تقرری کے سبب اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلباء و طالبات کا نا قابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔ا سی طرح بیڑ ضلع پریشد کی تعلیمی کمیٹی نے 2012-13میں ضلع میں 160اردو بال واڑیوں کے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا اور بال واڑیاں شروع بھی کیں لیکن ان اردو بال واڑیوں میں درس و تدریس کا کام انجام دینے والی معلمات کی رقم اعزازیہ ’ مان دھن ‘ 2013سے 2018ان چار تعلیمی سالوں کے دوران ادا نہیں ہواجس کے سبب اردو بالواڑیوں کی معلمات شدید معاشی پریشانیوں کا شکار اور بچّے اساتذہ کی کمی کے سبب موثر تعلیم سے محروم ہیں مذکورہ امور پر فوری توجہ دی جائے اس طرح کی مانگ کو لیکربیڑ ضلع اردو ایکشن کمیٹی کے صدر خطیب نثار احمدآج ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ان کے ساتھ پاتوڑ گرام پنچایت کے سرپنچ ایڈوکیٹ کظیم منصبدار،مکرم پٹھان اور بالواڑی معلمات نے بھی دھرنا دیا۔تفصیلات کے مطابق بیڑ ضلع پریشد اردو ایکشن اردو پرائمری اور ہائی اسکولوں میں اساتذۃ کی خالی جائیدادوں کو فوری طور پر پُر کیا جائے اور اردو بال واڑی معلمات کے چار تعلیمی سالوں کا بقایہ جات کی فوری ادائیگی کی جائے ان مانگوں کو لیکراردو ایکشن کمیٹی کے صدر نثار احمد خطیب کی جانب سے بتاریخ 24 جنوری 2018کو ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال اور احتجاجی دھرنا دیا گیا تھاجس کے بعد مذکورہ بالا مطالبات منظور کئے جائیں گے اس طرح کا تیقن متعلقہ افسران کی جانب سے دیا گیاساتھ ہی اقلیتی کمیشن کے سکریٹری جے اے شیخ کی جانب سے نثار خطیب کے مذکورہ بالا مطالبات کو فوری طور پر منظور کئے جائے اس طرح کا مکتوب بیڑ ضلع پریشد سی ای او کو بتاریخ 20جنوری 2018کو دیا گیا۔اسی طرح بتاریخ 24جنوری 2018کو ضلع کلکٹر نے سی ای او کو مکتوب لکھ کر مطالبات پورے کرنے کے احکامات جاری کئے اور ضلع پریشد شعبہ تعلیم کی جانب سے ایجوکیشن افسر نے بھی ایک مکتوب کے ذریعے اردو بالواڑیوں کے تعلق سے مطالبات کو پورا کرنے کے ضمن میں کاروائی جاری ہونے کا مکتوب جاری کیا اس کے باوجود اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔اب دوبارا ریاستی اقلیتی کمیشن کے سکریٹری جے اے شیخ کی جانب سے نثار خطیب کے مذکورہ بالا مطالبات کو فوری طور پر منظور کئے جائے اس طرح کا مکتو ب بتاریخ 01اگست 2018کو جاری کیا ،گذشتہ 8اگست کو نثار احمد خطیب نے دوبارہ سی ای او بیڑ کو مکتوب پیش کرکے اردو زبان کے تعلق سے یہ مطالبات کو پورا کرنے کی مانگ کی لیکن اب تک اس معاملے میں کوئی مثبت اقدام نہ لئے جانے سے اردو بالواڑی کی خواتین معلمات گذشتہ چار سالوں سے مشاہرہ( تنخواہ ) سے محروم ہیں اور پریشان حال ہیں۔ اسی طرح ماجلگاؤں تعلقہ کے موضع پاتروڑ سمیت ضلع کے دیگر ضلع پریش اسکولوں میں اساتذہ کی خالی جائیدادیں پُر نہ کئے جانے سے اردو میڈیم کے طلباء و طالبات کا غیر معمولی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔حکومت ان نکات پر فوری کاروائی کے لئے متعلقہ افسران اور شعبہ جات کو مثبت کاروائی کے احکامات جاری کرے تب تک یہ بھوک ہڑتال جاری رہے گی اس طرح کی بات بیڑ ضلع اردو ایکشن کمیٹی کے صدر خطیب نثار احمدنے اپنی بھوک ہڑتال کے دوران اخباری نمائندوں سے کی ہے۔

Leave a comment