دبئی :23ستمبر۔(ایجنسیز)یہاں جاری ایشیا کپ 2018 کے سپرفائنل کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے آخری اوور کے آخری گیند پر جیت حاصل کرلی اس طرح یہ دلچسپ میچ تجسس کے بعد اپنے اختتام پر پہنچا ۔ ا س جیت کے بعد بنگلہ دیش ایشیاء کپ کے فائنل میںداخل ہوگیا ہے جس کامقابلہ بھارت سے ہوگا ۔ آج ایک دوسرے میچ میںبھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی ۔افغانستان نے کافی جدوجہد کی لیکن وہ مقررہ پچاس اوورس میں سات وکٹ پر 246رنز ہی بناسکے ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے امراوالقیس نے ناٹ آوٹ 72 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ محموداللہ 73 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ سلامی بلے باز لٹن داس نے 41 رن اور مشفق الرحیم نے 33 رنوں کا تعاون دیا۔افغانستان کی طرف آفتاب عالم نے تین وکٹ لئے جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان کو ایک ایک وکٹ سے اکتفا کرنا پڑا۔ آغاز میں بنگلہ دیش کے بلے بازوں کو افغانستان کے گیند بازوں کا سامنا کرنے میں سخت پریشانی ہوئی، لیکن امراوالقیس اور محمود اللہ نے بنگلہ دیش کو باعزت اسکورتک پہنچا دیا۔افغانستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بنگلہ دیش کے بلے باز کو آوٹ کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے۔دونوں ٹیموں سے جو بھی ٹیم جیتے گی، اس کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقراررہیں گی۔ اس سے قبل سپر -4 میں کھیلےگئے اپنے ایک ایک میچ دونوں ٹیمیں ہار چکی ہیں۔ افغانستان کو پاکستان نے زبردست مقابلے میں شکست دی تھی جبکہ بنگلہ دیش کو ٹیم انڈیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ افغانستان نے اس ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور اس نے تمام ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔