اردھاپور نگر پنچایت آفس پر اردو میں نام تحریر کرنے کا مسلسل چوتھی مرتبہ مطالبہ

اردھاپور (شیخ زبیر) شہر کے نگر پنچایت آفس پر اردو میں نام تحریر کامطالبہ کرتے ہوئے مسلسل چھوتھی بار میمورنڈم نگر پنچایت کے چیف آفیسر کو دیاگیا۔اس موقع پر سلیمان خان صاحب سماجی کارکن مرزا ظفر اللہ بیگ ، شیخ زبیر(صحافی) ،شکیل بھائی ممبررکن، شیخ شفیق ،شیخ منیر تنبولی، شیخ رضوان ، سہیل خطیب ،سلمان خان، فرقان خان،مرزا شہباز بیگ، مرزا اظہر بیگ موجود تھے ۔ سلیمان خان صاحب نے کہا کہ شہرکے نوجوانوں کی جانب سے مسلسل چوتھی بار میمورنڈم دیا جارہا ہے مگر ابھی تک نگر پنچایت کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا جبکہ یہاں پر 35 فی صد لوگ اردو بولنے والے ہےں ۔ مرزا ظفر بیگ نے کہا کہ ہم مسلسل چار سا ل سے نگر پنچایت پر اردومیں نام تحریر کرنےکامطالبہ کررہے ہیں۔ اس بار ہماری مانگ کو نظر انداز کیا گیا تو نگر پنچایت آفس کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے کاانتباہ دیاگیا ہے۔

Leave a comment