اردھاپور(شیخ زبیر)جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹرا کی جانب سے منائی جارہی ہفتہ روز مہم ’’نشے کا ناش دیش کا وکاس ‘‘ کے ضمن میں اردھاپور شہر میں مختلف پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ان میں کارنر میٹنگس ،خطبات جمعہ ،اسکولس میں لیکچرس ،پسماندہ بستی میں ملاقاتیں،محکمہ پولس میں ملاقات وغیرہ شامل ہیں۔جماعت کی اس مہم کے زریع بے شمار افراد تک اس پیغام کو پہنچانا ہے کہ نشے کی لت سے سماج اور ملک کو بچایا جائے ۔اسی ضمن میں اردھاپور کے محمکہ پولس سے ملاقات کی گئی اور شہر کے پی آئی جناب مانجر م کر صاحبسے ملاقات کرکے جماعت کی اس کوشش کو ان کے سامنے رکھا گیا اور ان سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند اردھاپور جناب سلیمان خان صاحب ،سابقہ صدر بلدیہ جناب ناصر خان صاحب،نگر سیوک قاضی غازی الدین ،نگر سیوک پرتینیدھی ڈاکٹر وشال لنگڑیصاحب،ایم پی جے کے مقامی ذمہ دار شیخ حمایت ،نامہ نگار شیخ زبیر،پاٹل صاحب ،یوتھ ونگ کے مقامی ذمہ دار عبدالحفیظ چودھری ،ایم پی جے ممبر عبدالحسیب خطیب وغیرہ موجود تھے۔