آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکی وضاحت

(نئی دہلی :19ستمبر ۔(راست)ایک  نیوز پورٹل نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکی ورکنگ کمیٹی کے معزز اور فعال رکن جناب قاسم رسول الیاس صاحب سے منسوب ایک بیان نشر کیا ہے ۔جس کی وجہ سے لوگوں میں غلط فہمی پھیل رہی ہے اور بورڈ سے محبت رکھنے والے بے چینی محسوس کر رہے  ہیں۔اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ جناب قاسم رسول الیاس صاحب سے منسوب اس بیان میں بعض باتیں غلط لکھ دی گئی ہیں جن کی وضاحت خود محترم جناب قاسم رسول الیاس صاحب تحریری شکل میں کرنے والے ہیں اس لئے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ نیوز پورٹل کی طرف سے شائع شدہ جناب قاسم رسول الیاس صاحب کے بیان کو آگے نہ بڑھائیں اور ان کی وضاحتی تحریر کا انتظار کریں۔۔اس طرح کا پریس نوٹ محمد عمرین محفوظ رحمانی‘سکریٹری بورڈ و انچارج سوشل میڈیا ڈیسک نے جاری کیا ہے ۔

Leave a comment