ایشیا کپ 2018: افغانستان نے سری لنکا کوشکست دی

ایشیا کپ 2018 کے  تیسرے میچ میں آج زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔  افغانستان نے ایشیا کی اہم ٹیم سمجھی جانے والی سری لنکا کو شکست دے کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست دے دی اور اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا۔

سری لنکا کی پوری ٹیم 158 رن بنا کر آوٹ ہوگئی اور اسے 91 رنوں کے بڑے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا. افغانستان کے سامنے پورے میچ میں سری لنکا کی ٹیم جدوجہد کرتی نظر آئی اور افغانستان پر کبھی حاوی نہیں ہوسکی۔

افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بہترین شروعات کی اور سری لنکا کے گیندبازوں کو بہت پریشان کیا. افغانستان نے 50 اووروں میں تمام وکٹ گنوا کر 249 رن بنائے۔ رحمت شاہ نے بہترین نصف سنچری لگائی۔ رحمت نے 74 رن کا تعاون دیا، اس کے علاوہ سلامی بلے باز احسان اللہ نے 45 اور حشمت اللہ شاہدی نے 37 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔

سری لنکائی گیند بازوں نے گیندبازی میں نہ صرف خراب کارکردگی کامظاہرہ کیا بلکہ فیلڈنگ بھی بے حد خراب رہی اور کئی آسان کیچ ٹپکائے، جس کا افغانستان کے بلے بازوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ دوسری جانب جب بلے بازی کی باری آئی تو یہاں بھی سری لنکا کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا۔

افغانستان کے گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکائی بلے بازوں کو باندھ کر رکھا۔ سری لنکا کی طرف سے کوئی بھی بلے باز نصف سنچری نہیں بنا سکا۔ افغانستان کے گیند بازوں کے سامنے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کوئی تجربہ کار نہیں بلکہ نئی نویلی ٹیم کھیل رہی ہے۔

Leave a comment