جمعیة علماءمہراج گنج، گورکھپور، دیوریا، کشی نگر،کا تربیتی اجلاس ۸ مارچ کو

لکشمی پور، مہراج گنج (عبید الرحمن الحسینی) جمعیة علماءاتر پردیش کی ”ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقدہ ۲۲ اکتوبر ۰۲۰۲ میں منظور شدہ تجویز ” کمشنری وائز تربیتی کیمپ کا انعقاد،، کے با بت جمعیة علماءمہراج گنج ، گورکھپور، دیوریا، کشی نگر کا ایک تربیتی اجلاس مورخہ ۸ مارچ ۱۲۰۲ءبروز پیر ، صبح

دس بجے ۔ مدرسہ نوریہ خیریہ ، بگہی بھاری ، پی پی گنج ، گورکھپور میں ہورہا ہے۔جس میں تمام یونٹوں کے عہدیداران واراکین شریک ہونگے۔

مذکورہ معلومات جنر ل سکریٹری مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے دی ، انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں مہمان خصوصی حافظ وقاری عبدالقدوس ہادی کارگزار جنرل سکریٹری جمعیة علماءاترپردیش ، مہمان اعزازی مولانااحمد علی صاحب قاسمی جنرل سکریٹری بلرام پور، ومولانا قیام الدین قاسمی صاحب، جنرل سکریٹر ضلع بستی ہوں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading