ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
ناندیڑ:یہ ہم سب کیلئے انتہائی غم ناک و الم ناک حادثہ ہیکہ عالم اسلام کی ایک درخشاں علمی و روحانی شخصیت عظیم مربی مخلص رہنما مجاہد ملت ہزارہا مدارس مکاتب مساجد اور یونیورسٹیوں کے سرپرست حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی رحمت اللہ علیہ 4مئی 2025 کوہمیں داغ مفارقت دے کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انّا للہ وانّا الیہ راجعون ۔
آپ کی وفات ملت اسلامیہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔اسی مناسبت سے تعزیتی اجلاس وقرآن خوانی کی ایک اہم تعزیتی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہےاس لیے آپ تمام اہل علم ائمہ کرام حفاظ عظام اور شائیقین علم اور محبین جامعہ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ اس با برکت اور پر اثر مجلس میں شرکت فرما کر حضرت والا کیلئے ایصال ثواب کرے اور انکی مبارک زندگی اور عظیم خدمات سے سبق حاصل کریں۔
منجانب متعلقین و محبین جامعہ و جمیع علماء وحفاظ اکرام شہر ناندیڑ بتاریخ 7 مئ 2025 بروز بدھ صبح 9:30 تا 12:30 بمقام مسجد عثمان غنی محمدیہ کالونی اکبر فنگشن ہال کے پیچھے
نوٹ مقامی علماء کرام کے بھی تعزیتی کلمات ہونگے ان شا اللہ بعد نشست کھانے کا نظم رہے گا ۔
8830302499 8446713635 9146955868