عمری: 28فروری( ورق تازہ نیوز)عمری کی تحصیلدار مرنال جادھو نے 27 فروری کو ندی کے کنارے ذخیرہ کردہ غیر قانونی655 برااس ریت کو ضبط کرلیا۔ انہوں نے یہ کارروائی خصوصی دستے کی مدد سے سنگناپور‘بیجے گاو¿ں‘ کوڑ گاو¿ں اورہسا میں کی۔ ریت مافیا ان گاوو¿ں میں ندی کے کنارے ریت کا ذخیرہ کرنے لگے تھے ۔جب اس اطلاع تحصیلدار کو ملی تو انھوں نے فوری چھاپہ مارا۔مرنال جادھو نے غیرقانونی ریت کوڈھونے نے والے پانچ ٹرکوں کو ضبط کرکے ان سے فی کس ایک لاکھ 5 ہزارروپے جرمانہ اس طرح 5 لاکھ 25 ہزار روپے رقم وصول کی۔