بلولی:(ابرار بیگ ) تعلقہ بلولی میں دہم جماعت کے امتحانات کا جمعہ 1 مارچ سے آغاز ہونے جارہا ہیں۔جس کیلے تمام تیاریاں مکمل کرلی گءہے۔22 مارچ تک چلنے والے اس امتحانات کیلے تعلقہ بھر میں 6 امتحانی مراکز قائم کے گئے ہیں۔جن میں 1813 طلبائ و طالبات شرکت کریں گے۔امتحانات کا صبح 11 بجے سے آغاز ہوگا بی ای او کے دفتر سے ?لی گءمعلومات کے مطابق امتحان ہال میں طلبائ کو سیل فون اور الکٹرانک اشیائ لے جانے کی اجازت نہیں رہے گی۔بلولی تعلقہ کی چھ طئے شدہ امتحانی مراکز کی تفصیلات اسطرح ہیں۔(نمبر 1) ودیانیکیتن گرلز ہاءاسکول بلولی، (نمبر2) گنگا باءپوتننا سبنوار گرلز ہاءاسکول کنڈلواڑی، (نمبر3) چھتر پتی شیواجی ہاءاسکول شارداہ نگر سگرولی،( نمبر4) منجولا باءہاءاسکول کھت گاوں،(نمبر5) چھتر پتی شیواجی ہاءاسکول بیلکونی خرد، ( نمبر6) لیٹل فلاور کانونٹ انگلش اسکول بلولی، کے نام شامل ہیں۔