30ستمبر کو ناندیڑ کے9حلقہ ہائے انتخاب میں 190 پرچہ نامزدگیاں داخل

بھوکر سے اشوک چوہان ‘امیتاچوہان ‘نائیگاوں سے وسنت چوہان امیدوار
ناندیڑ:30ستمبر(ور ق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے 9اسمبلی حلقہ جات میں سے بروز پیر 30 ستمبر کو کنوٹ سے جادھو پردیپ ہیمنگ(راشٹروادی کانگریس) ‘ بھوکر سے اشوک راو چوہان ‘ امیتاچوہان(دونوں کانگریس پارٹی ) ‘ فرحت بیگم شیخ احمد ‘ روپال راجندر سنگھ ٹھاکور ‘ مہندر سنگھ شنکر سنگھ ٹھاکور ( تمام آزاد) ‘قیصرسلطانہ الطاف احمد(انڈین یونین مسلم لیگ) ‘ قیصر سلطانہ الطاف احمد (آزاد) ‘نور جہاں غفار پٹھان( آزاد)‘ناندیڑ شمال سے صاحب راو گجبھارے (آزاد)‘راجیش پینپڑے (انڈین یونین مسلم لیگ) ‘ راجیش پنپڑے (آزاد)‘ نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔

جبکہ ناندیڑ جنوب ‘ لوہا‘ حدگاوں ‘مکھیڑ سے کسی بھی امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا ۔ نائیگاوں سے وسنت بلونت راوچوہاان ( کانگریس پارٹی ) ‘دگمبر رام لوڈ ‘ نودیپ راو صاحب جادھو ‘ اعجاز نصیر سید ‘(تمام آزاد)‘ دیگلور سے بالاجی بلی رام بنڈے( بی جے پی) ‘ بالاجی بلی رام بنڈے (آزاد)‘ نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں ۔ آج پیر 30ستمبر کو کنوٹ حلقہ سے 66 درخواست نامزدگیاں فروخت ہوئی ہیں جبکہ ایک حاصل ہوئی ۔ حدگاوں میں 34‘ بھوکر میں179‘ناندیڑ شمال 120‘ ناندیڑ جنوب 119‘لوہا 32‘نائیگاوں 35‘دیگلور 44 اور مکھیڑ میں29 درخواست نامزدگیاں فروخت ہوئیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading