ناندیڑ:مدینة العلوم ہائی اسکول کے طالبات کی عمدہ کارکردگی

ناندیڑ:30 ستمبر :(ورق تازہ نیوز) ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا تبدیلی کی وزارت اور سی ایم ایس واتاورن کے اشتراک سے آلودگی کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے شارٹ فلم فیسٹیول اور مقابلہ جات 2019 کا انعقاد کیا گیا ہے. جس میں ملک بھر سے طلبائ سے ان کی تخلیقات 30 ستمبر 2019 تک طلب کی گئی ہیں. فیسٹیول کا مقصد طلبائ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ آلودگی کے حقیقی مسائل کو دنیا کے سامنے لانا ہے. منتخب ہونے والی شارٹ فلموں کی اسکریننگ بھی ہوگی،

جس کے بعد مقابلے میں پوزیشنز حاصل کرنے والی شارٹ فلموں کو پ±رکشش نقد انعامات (25 ہزار، 15 ہزار، 10 ہزار)، مومینٹو اور اسناد بھی دیئے جائیں گے. اسی ضمن میں ناندیڑ کے معروف تعلیمی ادارہ مدینة العلوم ہائی اسکول کے شفٹ اوّل کے گرلز سیکشن میں آلودگی کے حوالے سے طالبات نے صدر معلّمہ ثمینہ انجم صاحبہ اور انچارج معلّمہ خان نکہت یاسمین صاحبہ کی زیر سرپرستی اور معلّمات محمدی عظمیٰ خان اور ناہید بیگم کی زیر نگرانی میں بہترین 15 شارٹ فلمز تیار کیں، جسے وزارت ماحولیات کی ویب سائٹ پر کامیابی کے ساتھ اَپلوڈ کردیا گیا. صدر معلّمہ ثمینہ انجم صاحبہ نے نگران کار معلّمات محمدی عظمیٰ خان اور ناہید بیگم کے انتھک محنت اور کاوشوں کی سراہنا کی اور آلودگی پر شارٹ فلمز تیار کرنے والے سبھی ہونہار طالبات کی ہمت افزائی کرتے ہوئے ان کی تخلیقات کی بھرپور ستائش کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading