مسجد پر حملہ کرنے کی یہ ویڈیو راجاپور کوکن مہاراشٹر کی ہیں، ہندوؤں میں مسلمانوں سے نفرت کا جنون کتنا خطرناک ہوتا جارہا ہے دیکھیے:

کل رات ہندوؤں نے ہولی مناتے وقت جامع مسجد راجاپور پر جس انداز میں حملہ کیا اور مسجد میں گھس کر مسلمانوں کو مارنے کا ارادہ کیا وہ بہت ہی خطرناک اور تشویشناک ہے ۔ دنیا میں کونسا مہذب سماج اپنے تہواروں کو نفرت و دہشتگردی کا ایسا ذریعہ بناکر مناتا ہے ؟ آخر ہندو سماج کے پنڈت اور سادھو کیوں چپ ہیں ؟اس ویڈیو میں آپ ہندوؤں کا جنون اور پاگل پن دیکھیں کہ وہ کس انداز میں مسجد پر حملہ آور ہیں پھر غور کیجیے کہ کیا ایسی بڑھتی ہوئی ہندوتوادی بھیڑ کےساتھ آنے والے کل میں مسلمان اس ملک میں کتنے محفوظ رہیں گے؟

امید ہے کہ یہ ہندوتوادی واردات کوکن کے ان ذمہ دار مسلمانوں کی آنکھیں کھولنے کا بھی ذریعہ ہوں گی جنہیں یہ بڑی غلط فہمی ہے کہ کوکن میں مسلمانوں کے خلاف کبھی ویسا نہیں ہوگا جیساکہ اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے راج میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے ۔
مسلمانوں سے نفرت اور ان پر ظلم و تشدد کرنے کا زہر اب ملک کی ایک بڑی آبادی کا نشہ بن چکا ہے، اس زہر کا شکار کوئی بھی ہوسکتا ہے، کہیں بھی, اور اگر مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ ایسے ہی پھیلتی رہی تو یہ آگ ہر محفوظ ٹھکانے کو جلائےگی۔

مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ آئینی دائروں میں اپنے آپ کو ان حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار کریں، ان ظالموں کی سب سے بڑی طاقت یہ ہےکہ انہیں یقین ہوچکا ہے کہ ہم مسلمانوں پر کیسا بھی ظلم کریں مسلمان صرف برداشت کرےگا۔مسلمانوں کو ایک کلمے کی بنیاد پر متحد ہونا ہوگا اور قانونی انداز میں منظم ہونا پڑےگا، جمہوریت میں لڑنے کے جتنے راستے موجود ہیں ان کو استعمال کرنا ہوگا، جو لوگ جہاں کہیں اس غلط فہمی میں ہیں کہ ہمارے یہاں ایسا کچھ نہیں ہوگا وہ ایسے دھوکے میں ہیں جس کا انجام انہیں افسوس کا موقع بھی نہیں دےگا، نفرت کے نشے میں مست غنڈوں کے حملوں سے محفوظ صرف وہی لوگ ہوں گے جو متحد، منظم اور مضبوط و مربوط نظر آئیں گے جو یہ احساس دلائیں گے کہ امن صرف ہماری ضرورت نہیں ہے اور اگر ہمارا نقصان ہوگا تو تمہارا نقصان بھی ہوگا۔

راجاپور کی جامع مسجد پر یہ ننگا ناچ برداشت نہیں کیا جانا چاہیے اور اس کے خلاف سخت احتجاج ہونا چاہیے ورنہ کوئی بھی مسجد محفوظ نہیں رہےگی۔
✍️: سمیع اللہ خان

1 thought on “مسجد پر حملہ کرنے کی یہ ویڈیو راجاپور کوکن مہاراشٹر کی ہیں، ہندوؤں میں مسلمانوں سے نفرت کا جنون کتنا خطرناک ہوتا جارہا ہے دیکھیے:”

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading