غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پرغور کے لیے مسلمان اور عرب ممالک کا وفد امریکہ کا دورہ کرے گا

باخبر ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو انکشاف کیا ہے کہ مصر، عرب ممالک اور دیگر مسلمان ممالک کا ایک وفد تشکیل دیا جا رہا ہے جو جلد ہی امریکہ کا دورہ کرے گا جس میں وہ امریکی حکام کے ساتھ غزہ کی تعمیر نو کے عرب منصوبے پر بات چیت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی حکومت اور اقوام متحدہ کے تعاون سے آئندہ اپریل کے آخر میں قاہرہ میں بین الاقوامی اور مالیاتی اداروں کی شرکت اور فنڈز کی فراہمی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا سب سے اہم مقصد عطیہ دینے والے ممالک اور مالیاتی اداروں کی جانب سے فنڈز کو راغب کرنے کے لیے ایک ٹرسٹ فنڈ کا قیام ہے۔

مصر کا غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کی تعمیر نو کا مصری منصوبہ مصری ماہرین کے ایک گروپ نے تیار کیا تھا. اس میں عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں 100 سے زائد صفحات پر مشتمل اس منصوبے کے طریقہ کار کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، ذرائع نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ قاہرہ میں ہونے والی ہنگامی عرب سربراہی اجلاس کے دوران عرب رہنماؤں کو تقسیم کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مصر نے امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کی اور اسے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا۔ یہ اعلان دونوں ممالک کے درمیان مثبت ہم آہنگی اور اس منصوبے کی تفصیلات کی جانچ کے لیے کھلے پن کی عکاسی کرتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن اس منصوبے میں پرکشش عناصر دیکھتا ہے اور اس نے اس کی مکمل تفصیلات دیکھنے کی درخواست کی ہے۔ قاہرہ تعمیر نو کے منصوبے کے حوالے سے امریکہ یا دیگر ممالک کی طرف سے کسی بھی تجویز کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیر نو کا عمل زمینی حالات کے قیام، جنگ بندی امن معاہدے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے نفاذ پر منحصر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے مصر کی جانب سے امن کے حصول اور جنگ بندی کے تمام مراحل پر عمل درآمد کی کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ چار مارچ کو مصر کی میزبانی میں عرب ممالک کا سربراہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مندوبین نے بھی شرکت کی تھی۔ اس اجلاس میں مصر کی جانب سے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا گیا تھا میں جس میں فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر تعمیر نو کی تجاویز شامل ہیں۔ عرب ممالک نے متفقہ طور پر اس منصو بے کی حمایت کی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading