2024 کے عام انتخابات میں 50 فیصد کانگریس امیدواروں کی عمر 50 سال سے کم ہوگی

کانگریس نے سہ روزہ نو سنکلپ شیویر میں تبادلہ خیال کرنے کے بعد اس فیصلے کو منظوری دی ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے آغاز سے، اس کے نصف ٹکٹ 50 سال سے کم عمر والوں کو دیئے جائیں گے اور پارلیمنٹ، ریاستی مقننہ اور دیگر منتخب عہدوں پر رہنے والوں کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر مقرر کی جائے گی۔

یہ جرأت مندانہ فیصلے کانگریس کے ‘نو سنکلپ’ اعلان کا حصہ ہیں جو یہاں تین روزہ ‘چنتن شیویر’ کے اختتام پر اپنایا گیا۔ اس سے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی نے طویل عرصے تک اپنا وزن نوجوان قیادت کے پیچھے ڈالنے کا انتخاب کیا ہے۔

حالیہ برسوں میں کانگریس سے کئی نوجوان لیڈروں کے اخراج کی وجہ پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، جو اپنے عہدوں سے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ کانگریس نے یہ بھی فیصلہ لیا کہ پارلیمنٹ، قانون ساز اسمبلیوں اور قانون ساز کونسلوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے لیے آئینی ترمیم لائی جائے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اسے جلد از جلد منظور کیا جائے تاکہ ہر زمرے کی خواتین کو تناسب کے حساب سے ریزرویشن کا فائدہ مل سکے

اپنی رائے یہاں لکھیں