20 سالہ لڑکی پر ظلم کرنے کا شاخسانہ نوجوان کو 12جولائی تک پولیس کسٹڈی

ناندیڑ:9جولائی ( ورقِ تازہ نیوز) ایک 20 سالہ لڑکی پر کئی بار تشدد کرتے ہوئے اسے شادی کے لیے اصرار کرنے والے نوجوان کو شیواجی نگر پولیس نے حیدرآباد ایئرپورٹ سے فرار ہوتے وقت گرفتار کرلیا۔ اس نوجوان کو فرسٹ کلاس جوڈیشیل مجسٹریٹ پی ایس جادھو نے 12جولائی تک پولیس تحویل میں روانہ کرنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق 2020ءسے ایک کمپنی میں نوکری کرنے والی ایک 20 سالہ لڑکی کو اس کمپنی کے مالک دیپک چاندوبا کامبلے ( 30 سال) نے مختلف طریقے سے قریب ہونے کی کوشش کی۔ تاہم لڑکی نے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔ کئی بار مختلف حیلے بہانے سے اُس لڑکی کو کمپنی سے باہر لے جاکر اُس کا استحصال کیا۔ شادی شدہ ہونے کے باوجود اُس نے لڑکی کے ساتھ دوسری شادی کرنے کے لیے زبردستی کرنے لگا۔ اس سلسلے میں لڑکی نے جب دیپک کاملے کی بیوی کو اس بارے میں آگاہ کیا تو اُس کی بیوی کافی برہم ہوگئی۔ بالآخر مذکورہ لڑکی کی دی گئی شکایت پر دیپک چاندوبا کامبلے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

شیواجی نگر پولیس نے تلنگانہ ریاست میں حیدرآباد شہر کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل پورٹ سے ہوائی جہاز سے فرار ہونے کی تیاری میں مصروف دیپک چاندوبا کامبلے کو حراست میں لے ناندیڑ لے آئی۔ اس معاملہ کی تحقیقات شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر اُماکانت پونے کررہے ہیں۔ آج 9جولائی کو اُماکانت پونے اور ان کے معاون پولیس افسران نے دیپک چاندوباکامبلے کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید تحقیقات کے لیے پولیس تحویل کا مطالبہ کیا۔ جس پر جج پی ایس جادھو نے ملزم کو 12 جولائی تک پولیس تحویل میں روانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading