اسللامک یوتھ فیڈریشن (آئی وائی ایف) ملک گیر طلباء تنظیم ہے جو کالجییس اور کیمپس کی سطح پر مسلم اسٹوڈنٹس کی تعلیم و ترقی کے لیے کام کرتی ہے اسی ضمن میں ریاست مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں ماہرین تعلیم کے ذریعے کریئر گائیڈنس کے پروگرام لیے جارہے ہیں تاکہ طلباء کی تعلیمی لیاقت،معیار اور صحیح فیلڈ کی طرف رہ نمائی اور اس کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے ۔ اور نوجوان اپنی ترقی کے ذریعے والدین، معاشرہ، قوم و ملّت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں، کریئر کے انتخابی مرحلہ میں ایک بہت ہی اہم مرحلہ دسویں اور بارہویں کے بعد فیلڈ کے انتخاب کا مرحلہ ہے، اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کے طلباء و طالبات کو صحیح وقت پر صحیح رہ نمائی نا ملنے کی وجہ سے وہ اپنا قیمتی وقت اور اپنی صلاحیتیں کسی اور جگہ لگا دیتے ہیں اور ایک عرصہ دراز کے بعد اُنہیں یہ احساس ہوتا ہے کے انہیں کسی اور فیلڈ میں ہونا چاہیے تھا۔اگر طلباء و طالبات کو بر وقت صحیح گائڈنس یا رہ نمائی مل جائے تو تعلیمی ادارے اور فیلڈ کے انتخاب کے سیکڑوں راستے آسان ہوجائیں۔ اور نوجوان اپنے تعلیمی معیار و میدان سے ہم آہنگ ہو جائیں ۔
تو آئیے اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ماہرِ تعلیم سے استفادہ حاصل کریں اور اپنی منزل کی طرف اپنی پوری تخلیقی صلاحیتوں اور دل کی آمادگی کے ساتھ گامزن ہو۔
اسی ضمن میں آئی وائی ایف برانچ اکولہ کی جانب سے کوہ نور فنکشن ہال میں ایک عظیم الشان پروگرام کریئر گائیڈنس کے عنوان سے 209 جون 2023 کو ٹھیک 2 بجے تا 5 بجے تک رکھا گیا ہے۔
جس میں طلباء کی رہنمائی کے لیے ملک کے آئی ٹی راج دھانی بنگلور سے مشہور و معروف کریئر کاؤنسلر محترم جناب "امین مدثر صاحب” "سرٹیفائڈ کیریئر ایڈوائزر و فاونڈر اینڈ سی-ای-او (سگما انڈیا)،اور آئی وائی ایف کے سینٹرل میڈیا انچارج و علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے محترم جناب "بلال حسن صاحب” تشریف لا رہے ہیں۔ لہذا طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے ماہر تعلیم سے مستفیض ہو۔
