بریکینگ نیوز: بھوکر۔ناندیڑ قومی شاہراہ پر رکشا۔ ٹیمپو تصادم میں 4/افراد ہلاک

بھوکر (ناندیڑ):19/ جو ن(ورق تازہ نیوز) بھوکر۔ ناندیڑ شاہراہ پر سیتاکھنڈی کے مقام پر آج 19/ جون کو سہ پہر 4 بجے رکشہ اور ایک ٹیمپو کے درمیان تصادم میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں چار دیگر شدید زخمی ہیں۔ ناندیڑ سے بھوکر جانے والے رکشہ کو سیتاکھنڈی کے قریب اینٹیں لے جانے والے ٹیمپو نے ٹکر مار دی۔

حادثے کے خوفناک مقام پر شہری اور موٹر سائیکل سوار مدد کے لیے پہنچ گئے۔ رکشہ کا اگلا حصہ مکمل طور پر کچل گیا ہے۔ رکشہ میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ چار دیگر شدید زخمی ہیں۔

اس دوران دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ناندیڑ منتقل کیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ناموں کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading