ناندیڑ (نامہ نگار):بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت والدین کی سب سے اہم ذمہ داری ہے، اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اے ٹی ایم کمیٹی ناندیڑ کے زیرِ اہتمام ”بچوں کی تربیت کیسے کریں“ کے عنوان سے ایک خصوصی اور مفت پیرنٹنگ ورکشاپ منعقد کی جا رہی ہے۔یہ ورکشاپ اتوار، 13 جولائی 2025 کو صبح 10 بجے سے دوپہردو بجے تاچار بجے تک ”فیمس فنکشن ہال، مال ٹیکڑی روڈ، ناندیڑ“ میں منعقد ہوگا۔اسی شام سات بجے اسی فنکشن ہال میں قابل اورکامیاب طلباء کی ہمت افزائی پروگرام رکھاگیا ہے ۔ طالب علم ‘والدین ‘ٹیچرس اور تمام عوام الناس سے دونوں پروگراموں میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
اس پروگرام میں والدین کو جدید دور میں بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے عملی اصول اور طریقے سکھائے جائیں گے تاکہ وہ اپنے بچوں کی شخصیت سازی اور کردار سازی میں مو¿ثر کردار ادا کر سکیں۔اس خصوصی ورکشاپ کے مہمان مقرر بین الاقوامی شہرت یافتہ موٹیویشنل اسپیکر محترم سعید احمد ہوں گے، جو والدین کو بچوں کی تربیت میں پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل پر سیر حاصل رہنمائی فراہم کریں گے۔
ورکشاپ کے اہم موضوعات میں والدین کی کیا ذمہ داریاں ہیں؟:* اچھے والدین بننے کے لیے کن باتوں کا خیال رکھیں؟* بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین کا کردار کیا ہے؟* صرف تعلیم ہی نہیں، تربیت کیوں ضروری ہے؟* والدین کی باہمی ہم آہنگی بچوں پر کیسے اثر ڈالتی ہے؟*ا بچوں کی نفسیات کیسے سمجھیں؟* جدید دور کے چیلنجز میں بچوں کی تربیت کیسے کریں؟
اے ٹی ایم کمیٹی کے منتظمین نے والدین، سرپرستوں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم ورکشاپ میں بڑی تعداد میں شریک ہو کر اپنے بچوں کی کامیاب زندگی کی بنیاد کو مضبوط کریں۔
ورکشاپ میں شرکت بالکل مفت ہے، تاہم نشستیں محدود ہونے کی وجہ سے پیشگی رجسٹریشن ضروری ہے۔رجسٹریشن اور معلومات کے لیے رابطہ کریں:* آفس: 7249243590 یوسف بھائی: 9860425280*اسمٰعیل سر: 9175209785* جاویدسر: 7798017426*شیخ شکیلا باجی: 7888088851۔ نورسر: 9960612486
اے ٹی ایم کمیٹی ناندیڑ کے ترجمان نے بتایا کہ بچوں کی تربیت والدین کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، اور اس موضوع پر والدین میں شعور بیدار کرنے کے لیے ہی یہ پروگرام رکھا گیا ہے۔ منتظمین نے خواتین کی شرکت کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں۔مزید معلومات کے لیے اے ٹی ایم کمیٹی ناندیڑ موبائل نمبر: 7249243590سے رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔