ناندیڑ:آخر کب تک عوام بنیادی سہولیات کے لیے دربدربھٹکیں گے؟

ناندیڑ (شیخ عمران):شہر ناندیڑ کی عوام گزشتہ کئی برسوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ نہ اچھی سڑکیں ہیں، نہ ڈرینج لائنیں درست حالت میں ہیں۔ جگہ جگہ گندہ پانی گلیوں اور سڑکوں پر بہتا رہتا ہے، جس سے نہ صرف آمدورفت میں دشواری ہوتی ہے بلکہ صحت کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ گندگی اور پانی کا جمع ہونا روزانہ کا منظر بن چکا ہے۔

المیہ یہ ہے کہ انہی سڑکوں سے شہر کے بڑے بڑے سیاستدان بھی اپنی گاڑیوں میں گزرتے ہیں اور سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں، مگر پھر بھی کوئی ٹھوس کام نہیں ہوتا۔عوام سوال کر رہی ہے کہ آخر ایسا کیوں؟ کیا ان منتخب نمائندوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں؟ یا ان کی دلچسپی صرف الیکشن کے دنوں تک ہی محدود رہتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو یہ جمہوریت کی روح کے خلاف ہے، کیونکہ عوام کو اپنا پسندیدہ نمائندہ چننے کا پورا حق ہے اور منتخب نمائندوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو ترجیح دیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ناندیڑ کی میونسپل انتظامیہ اور عوامی نمائندے کب تک اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس کا مستقل حل نکالتے ہیں۔ شہریوں کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فوری طور پر سڑکوں کی مرمت، ڈرینج نظام کی درستگی اور گندے پانی کی نکاسی کا پائیدار انتظام کیا جائے، تاکہ ناندیڑ شہر واقعی ایک صاف ستھرا اور رہنے کے قابل شہر بن سکے۔

1 thought on “ناندیڑ:آخر کب تک عوام بنیادی سہولیات کے لیے دربدربھٹکیں گے؟”

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading