کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم کا دورئہ ہند منسوخ

 :برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن 26 جنوری کو یوم جمہوریہ تقریبات میں شامل نہیں ہوں گے ۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم نے ہندوستان کا دورہ رد کردیا ہے ۔

وہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے تھے ۔ دراصل برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ برطانیہ نے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے ۔

کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے تیزی سے پھیلتے خطرات کے درمیان برطانیہ نے سخت لاک ڈاون لاگو کیا ہے اور منگل کو وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ وائرس جتنی تیزی سے پھیل رہا ہے وہ بہت دکھی کرنے والا اور باعث تشویش ہے ۔ فی الحال ملک کے ہسپتالوں پر وائرس کا سب سے زیادہ دباو ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading