بیڑ:سر ز مین بیڑ میں صحافتی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ روز نامہ الہلال ٹائمز اپنے معاونین بزم ِ شمع ادب بیڑ ، پیپلز ایجوکیشن سوسائٹی اور ملت گروپ آف اسکولس کے ہمراہ ادبی و ثقافتی پروگراموں کو انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔
ہر سال کی طر ح امسال بھی آئندہ ۳ / فروری بروزِ سنیچر ۲۰۲۴ کو آل انڈ یا مشاعرہ کا انعقاد بوقت شام ۷ بجے ملت کیمپس نز د حنا پیٹرول پمپ بارشی ناکہ بیڑ میں عمل میں لایا جا رہا ہے ، اس مشاعرہ میں قومی و بین الااقوامی سطح کے شعرا اکرام جس میں ریا ست ِ مہا راشٹر ، اُتر پردیش اور ہریانہ کے شعرا کرام کی شمولیت ہے جو اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔
اس مشاعرہ کے لئے گیٹ پاس لازمی قرار
کیا گیا ہے ۔اس طر ح کی اطلا ع روزنامہ الہلال ٹائمز کے مدیر و بزم کے سیکر یٹری محمد قمر الایمان خان یو سف زئی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے دی ہے۔