یوپی میں قتل و غارت، لوٹ مار اور عصمت دری کے واقعات دل کو روزانہ دہلاتے ہیں: اکھلیش

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں جرائم کا گراف روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔ اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ صوبہ میں کمشنر سسٹم نافذ ہونے کے باوجود جرائم میں کوئی کمی واقع نہیں ہو سکی ہے۔

اکھلیش یادو نے جمعہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا ’’پولیس کمشنرسسٹم کے نفاذ کے بعد بھی راجدھانی لکھنؤ میں لگاتار قتل کی واردات پیش آرہے ہیں۔ نظم ونسق کا حال برا ہے۔ قتل و غارت، لوٹ مار اور عصمت دری کے واقعات دل کو روزانہ دہلاتے ہیں۔ خواتین اور بچیوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ ان کے ساتھ عصمت دری ار قتل جیسے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی اقتدار میں جرائم کا گراف بڑھ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میں دن دہاڑے دو قتل کی وارداتوں سے لوگ سہمے ہوئے ہیں۔ گومتی نگر میں کار سے نکال کر سب کے سامنے ایک شخص کو چاقو مار کر بہیمانہ قتل کردیا گیا۔ لکھنؤ کے چوک میں ایک ایجنسی کے ملازم کی لوٹ کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس گشت،پی آر وی اور تھانہ چوکیوں کے درمیان سے مجرم بے فکر ہوکر فرار ہوجاتے ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ گونڈہ میں کھیت کی رکھوالی کرنے گئے شخص کا گلا کاٹ دیا جاتا ہے۔ اجودھیا میں ضلع پنچایت رکن کے بیٹی کو چاقو مار دیا اور طمنچہ لہرا کر دہشت پھیلاتے ہیں۔ بہرائچ کے قیصر گنج میں بدمعاش بینک سے نکلتے وقت ایک شخص کا روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ راجدھانی لکھنؤ میں پولیس کمشنر سسٹم بھی ابھی تک کوئی بھی کرشمہ نہیں کر پایا ہے۔ اترپردیش کی گورنر نے تو اسمبلی میں حکومت کی تعریف کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading