یوپی عصمت ریزی میں بچ جانے والی خاتون کے گھر میں افراد داخل، کیس واپس نہ لینے پر تیزاب پھینکا گیا

یوپی عصمت ریزی میں بچ جانے والی خاتون کے گھر میں افراد داخل، کیس واپس نہ لینے پر تیزاب پھینکا گیا

شاہ پور ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے علاقہ شاہ پور میں ایک 30 سالہ خاتون پر 4 افراد نے مبینہ طور پر حملہ کرتے ہوئے تیزاب پھینک دیا ۔ اجتماعی عصمت ریزی کا کیس درج کرانے کے بعد اس خاتون پر کیس کو واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا ۔ جن 4 افراد نے تیزاب سے حملہ کیا ہے ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس واپس نہ لینے پر ان چار افراد متاثرہ خاتون کے گھر میں رات میں گھس گئے اور اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ۔ اس نے مقامی عدالت میں داخل کردہ اپنی شکایت واپس لینے سے انکار کیا تھا ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading