نئی دہلی: لوک سبھا صدر اوم برلا (Om Birla) نے شہریت ترمیمی قانون سی اے اے(CAA) کے خلاف یورپی پارلیمنٹ(European Parliament) میں تجویز پیش کئے جانے پر سخت اعتراض ظاہر کیا گیا ہے۔ انہوں نے پیر کو یوروپی یونین کے قانون ساز ادارہ کے سربراہ کو بتایا کہ کسی قانون ساز کے لئے کسی دوسرے مقننہ کے بارے میں فیصلہ دینا نامناسب ہے۔ ساتھ ہی ذاتی مفادات رکھنے والے افراد اس طرز عمل کو غلط استعمال کر سکتے ہیں۔
سی اے اے کے خلاف یورپی پارلیمنٹ میں مجوزہ بحث ووٹنگ کے پس منظر میں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی کہا کہ ہندوستان کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
بی جے پی نے معاملے پر یورپی یونین کے پارلیمنٹ کے ممبروں کی غیر جانبداری پر سوال اٹھایا جبکہ کانگریس نے بھگوا جماعت پر شہریت کے معاملے کو بین الاقوامی بنانے کا الزام عائد کیا۔