ممبئی ۔28۔ اپریل ۔مدھیہ پردیش کی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے گزشتہ دنوں ممبئی حملوں میں شہید ہوئے ہیمنت کرکرے کی شہادت پر متنازع بیان دیا تھا ۔ پرگیہ کےمنتازع تبصرہ پر ہیمنت کرکرے کی بیٹی جوئی نوارے نے کہا کہ میں ان کے بیان کو توجہ نہیں دینا چاہتی ، میرے والد نے ہمیں سکھایا ہے کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔
انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس سے جوئی نے کہا کہ میں صرف ہیمنت کرکرے کے بارے میں بات کروں گی ۔ وہ رول ماڈل تھے اور ان کا نام عزت کے ساتھ لیا جانا چاہئے ۔ جوئی نے کہا کہ ان کے والد نے انہیں سکھایا ہے کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔