پاکستانی بلے باز عماد وسیم نے حیرت انگیز چھکا لگایا سب حیران

لندن ۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے پہلے ایک وارم اپ میچ میں پاکستان نے کینٹ کاؤنٹی کرکٹ ٹیم کو 100 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں کینٹ کی ٹیم 44.1 اوورز میں 258 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

کینٹ کے خلاف پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عماد وسیم نے طوفانی سنچری بنائی اور 78 گیندوں پر 117 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ فخر زمان نے 76 اورحارث سہیل 75 رن بنائے۔ عماد وسیم نے اپنی اننگز کے دوران 13 چوکے اور چار چھکے لگائے.

عماد وسیم نے 117 رنوں کی اپنی اننگز کے دوران ایک ایسا حیرت انگیز چھکا لگایا ، جس کو دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے ۔ عماد وسیم نے الٹا گھوم کر سلپ کے اوپر سے چھکا لگایا ۔ عماد وسیم کے اس شارٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی شیئر کی جارہی ہے ۔ اس شارٹ کے بعد کچھ کرکٹ شائقین نے تو عماد وسیم کا اے بی ڈیویلیئرس سے موازنہ تک کردیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading