ہپی کلب ناندیڑ کی بلا لحاظ مذہب وملّت سماجی خدمات قابل ستائش

ناندیڑ:25جون ۔(ورق تازہ نیوز)شہر ناندیڑ میں 26 ڈسمبر 2016ءکو ہپی کلب کاقیام عمل میں آیاجس نے اپنے قیام سے ہی ضلع بھر میں بلالحاظ مذہب و ملّت سماجی و فلاحی خدمات کوترجیح دی ہے ۔ہپی کلب نے ابتداءمیں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی عیادت ‘ خون عطیہ کیمپ جیسے سماجی کاموں کاآغاز کیاتھا ابتداءمیں کلب میں چند ہی افراد شامل تھے لیکن آج ہزاروں نوجوان اس سے منسلک ہے جو ضلع بھر میں مختلف سماجی و فلاحی سرگرمیوں کے علاوہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ مختلف اصلاحی ‘ثقافتی پروگراموں میں بھی شرکت کرتے ہیں ۔

ناندیڑ میں ہپی کلب نے اہل خیر حضرات کے تعاون سے وشنوپوری میں واقع سرکاری دواخانہ میں مریضوں اورانکے رشتہ داروں کےلئے یکم ستمبر 2018ءسے روزانہ دوپہر ایک بجے تا تین بجے تک مفت کھیچڑی کی تقسیم کا پروگرام شروع کیاتھااورآج الحمداللہ دس ماہ کاعرصہ گزرچکاہے اوربلاناغہ روزانہ ہپی کلب ناندیڑ کے والینٹرس سرکاری دواخانہ کے احاطہ میں روزانہ 300 تا400 مریضوں و انکے رشتہ داروں میں مفت کھیچڑی تقسیم کررہے ہیں ۔اسی سلسلہ کومزید وسیع کرتے ہوئے تقریبا ایک ماہ سے قدیم شہر کے دیگلورناکہ علاقہ میں پانی کی ٹاکی کے قریب واقع میونسپل کارپوریشن کے اسپتال میں مریضوں اورانکے رشتہ داروں کیلئے مفت کھیچڑی کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے ۔یہاں پربھی روزانہ 25تا30 افراد میں مفت کھیچڑی تقسیم کی جارہی ہے ۔

اسی طرح ایک اورنیکی و ثواب کے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے ہپی کلب نے پینے کے پانی کی شدید قلت کومدنظررکھتے ہوئے حیدرباغ پانی کی ٹاکی اسپتال میں روزانہ صبح ساڑھے نو بجے تادوپہر دیڑھ بجے تک مفت پانی تقسیم کیاجارہا ہے تاکہ مریضوںاور انکے رشتہ داروں کو پانی کی تلاش میںدرد ربھٹکنا نہ پڑے ۔ہپی کلب ناندیڑ کے ذمہ دارنے ہمارے نمائندے کو مزید بتایا کہ یہ سب کام اہل خیر حضرات کے تعاون کئے جاتے ہیں۔ہپی کلب ہر سال عیدالفطر بھی سرکاری دواخانہ کے مریضوں کے ساتھ مناتی ہے اوریہاں پرشیرخورمہ تقسیم کیاجاتا ہے ۔اس کے علاوہ برادراوطن کے تہواروں دیوالی اور دیگرمواقع پر بھی ہپی کلب اپنی خدمات انجام دیتا ہے ۔ اس طرح ضلع بھر میں بلا لحاظ مذہب و ملّت ہپی کلب اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading