ہوشیار ! گوگل کی یہ سروس بند ہورہی ہے، فورا محفوظ کرلیں تصاویر اور ویڈیوزورنہ نقصان ہوگا

نئی دہلی :گوگل نے اپنے سوشل نیٹ ورک گوگل +(گوگل پلس ) کو گزشتہ سال اکتوبر 2018 میں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گوگل سپورٹ پیج پر اپ ڈیٹ کی گئی جانکاری سے پتہ چلا ہے کہ دو اپریل 2019 کو گوگل پلس کا کنزیومر ورزن بند کردیا جائے گا۔دراصل کمپنی نے گوگل پلس کو بند کرنے کا فیصلہ پانچ کروڑ سے بھی زیادہ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ میں سیندھ لگنے کے بعد کیا تھا۔ ایک آفیشیل پوسٹ میں کمپنی نے کہا کہ دو اپریل کو آپ کا گوگل اکاونٹ اور گوگل پلس کا کوئی بھی پیج جو آپ نے بنایا ہوا ، بند ہوجائے گا۔ ہم صارفین کے گوگل پلس اکاونٹ کے مواد کو ڈیلیٹ کرنا شروع کردیں گے۔گوگل پلس کے ایلبم آرکائیو سے بھی صارفین کی تصاویر اور ویڈیو ز ڈیلیٹ کردی جائیں گی۔ معلومات کے مطابق اگر صارفین نے کسی فوٹو یا ویڈیو کا بیک اپ لیا ہوا ہے ، تو اس کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اگر صارفین اپنی فائل ، فوٹو ، یا ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں ، تو اپریل سے پہلے اپنے مواد کو ڈاون لوڈ کرکے محفوظ کرسکتے ہیں۔ گوگل نے بتایا کہ چار فروری سے صارفین اس پلیٹ فارم پر نیا گوگل پلس اکاونٹ نہیں بنا پائیں گے۔ گوگل پلس کے سائن ان بٹن کو گوگل سائن ان بٹن سے بدل دیا جائے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading