سماج وادی پارٹی قائد اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج

لکھنو ۔2۔فروری ۔سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ لکھنئو میں اعظم خان کے خلاف حضرت گنج کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ ان پر شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب جواد کے خلاف بیان دینے اور ان کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ آر ایس ایس کو بھی بدنام کرنے کا الزام ہے۔ علامہ ضمیر نقوی نے اعظم خان کے خلاف کیس درج کرایا ہے۔پولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق ضمیر نقوی نے پولیس میں دی گئی تحریر کی بنیاد پر تعزیرات ہند کی دفعہ 500 اور 505 کے تحت کیس درج کرایا ہے۔ بتا دیں کہ یہ معاملہ چار سال پہلے ایس پی حکومت کی مدت کار کے دوران کا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading