چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے سمارٹ فون کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا ہے۔خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق پیر کو ہواوے نے نیا فولڈنگ سمارٹ فون ’میٹ ایکس ایس‘ لانچ کیا ہے۔گزشتہ سال ہواوے نے ’میٹ ایکس‘ کے نام سے 8 انچ کا پہلا فولڈنگ سمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔
ہواوے کے مطابق نئے ’میٹ ایکس ایس‘ کا ڈیزائن پرانے والے ماڈل سے ملتا جلتا ہے لیکن نئے ماڈل کی ڈسپلے کوالٹی زیادہ بہتر ہے۔ہواوے نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے ماڈل کے مقابلے میں میٹ ایکس ایس زیادہ پائیدار ہے۔
پچھلے سال کے ماڈل کے مقابلے میں نئے سمارٹ فون میں گوگل کا لائنسس شدہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم موجود نہیں ہوگا۔ امریکہ کی ہواوے کمپنی کی مصنوعات کے استعمال پر پابندی کے بعد گوگل کا آپریٹنگ سسٹم ہواوے کے میٹ ایکس ایس میں استعمال نہیں ہوسکا ہے۔
