ہندو نئے سال اور رمضان کی آمد پر مودی جی سلینڈر 5سو، پیٹرول ڈیژ ل50روپیہ لیٹر کردو‘ ممبرا میں این سی پی یوتھ کی جانب سے آسمان چھوتی مہنگائی کے خلاف احتجاج، بیل گاڑی و گھوڑا گاڑی پر تھانے بی جے پی دف تر جانے سے قبل پولیس نے درجنون کارکنان حراست میں لئے لیا۔

’ہندو نئے سال اور رمضان کی آمد پر مودی جی سلینڈر 5سو، پیٹرول ڈیژل50روپیہ لیٹر کردو‘
ممبرا میں این سی پی یوتھ کی جانب سے آسمان چھوتی مہنگائی کے خلاف احتجاج، بیل گاڑی و گھوڑا گاڑی پر تھانے بی جے پی دفتر جانے سے قبل پولیس نے درجنون کارکنان حراست میں لئے لیا۔
تھانے (آفتاب شیخ)
پیٹرول، ڈیژول ، رسوئی گیس اور دیگر اشیاءکی بڑھتی مہنگائی کے خلاف ممبرا این سی پی یوتھ نے آج ایک بیل گاڑی و گھوڑا گاڑی پر ممبرا سے تھانے بی جے پی دفتر تک کی ریلی نکالی لیکن درمیان میں ہی ممبرا پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا ۔ ریلی کی قیادت کر رہے این سی پی یوتھ کے صدر اشرف پٹھان(شانو) نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ” آج ہندو نئے سال اور رمضان کی شروعات پر مودی جی پیٹرول ڈیژل 50روپیہ اور رسوائی گیس سلینڈر 5سو روپیہ کر دو ہم سمجھیں گے کہ آپ نے اچھے دن لانے کا وعدہ پورا کردکھایا “۔
راشٹریہ وادی پارٹی ممبرا کلوا یوتھ کی جانب سے آج ایک عوامی احتجاج اور ریلی نکالی گئی اس ریلی میں پیٹرول ڈیژل کے داموں کو بڑھنے سے اظہار ناراضگی کے طور پر بیل گاڑیوں و گھوڑا گاڑیوں کا سفر کیا گیا ساتھ خواتین نے رسوائی گیس سلینڈر کے بڑھتے داموں پر سلینڈر کے کٹ آوٹ اٹھا رکھے تھے یہ احتجاجی ریلی مہنگائی و مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کے ساتھ ممبرا کے امرت نگر درگاہ گیٹ کے پاس سے شروع ہوئی اور اسے تھانے کہ بی جے پی دفتر جانا تھا لیکن درمیان میں ممبرا پولیس اسٹیشن کے کچھ آگے پولیس نے ان کی گھیرا بند کردی اور سبھی کارکنان کو حراست میں لے لیا ۔ اس متعلق ریلی و احتجاج کے آرگنائزر و این سی پی ممبرا کلوا یوتھ کے صدر اشرف (شانو) پٹھان نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی جی نے اچھے دنوں کا جو وعدہ کیا تھا وہ کہاں گئے مہنگائی آسمان پرپیٹرول ڈیژل کے داموں میں آگ لگی ہوئی شہری بے حال ہیں اورمودی جی غفلت کی نیند سو رہے ہیں اس لئے آج ہم انکی پارٹی بی جے پی کے دفتر پر یہ مورچہ اور مہنگائی سے بے حال لوگوں کو لے کر جانا چاہتے تھے اور انھیں یہ بتانا تھا کہ آپ یہ پیغام مرکز تک بھیجو لیکن پولیس نے ہمیں بی جے پی دفتر تک نہیں جانے دیا ۔ اشرف پٹھان نے بتایا کہ اس لئے میں میڈیا کے ذریعہ مودی جی سے یہ مطالبہ کر رہا ہوں کہ آپ آج ہندوں کے نئے سال کے آغاز پر اور مسلمانوں کے رمضان کی شروعات پر مہنگائی کم کردو صرف تین چیزوں کے دام گرادو ہم سمجھیں گے کہ آپ کا اچھے دنوں کا وعدہ پورا ہوگیا ، پیٹرول ڈیژل 50روپیہ فی لیٹر اور رسوائی گیس 5سو روپیہ سلینڈر کر دو ۔

Leave a comment