نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں امریکی سفارت خانے کے باہر ہفتہ کے روز ایک پوسٹر چسپاں نظر آیا۔ اس معاملہ میں دہلی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے یہ اطلاع فراہم کی۔ سفارت خانہ کے باہر لگے سائن بورڈ پر چسپاں کئے گئے پوسٹر میں لکھا تھا، ’’ناقابل اعتبار بائیڈن انتظامیہ، ہندوستان کو دھمکیاں دینا بند کرو، ہمیں تمہاری ضرورت نہیں ہے۔ امریکہ کو چین کے خلاف ہندوستان کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی منظم اور بہادر ہندوستانی افواج پر فخر ہے۔ جے جوان، جے بھارت۔”
ڈپٹی کمشنر آف پولیس امرتا گگولوتھ نے کہا کہ ہمیں مذکورہ واقعہ کی اطلاع جمعہ کی رات تقریباً 10.15 بجے موصول ہوئی۔ جس کے بعد پولیس نے دہلی پریوینشن آف ڈیفیسمنٹ آف پراپرٹی ایکٹ کی دفعہ 3 (جائیداد کو خراب کرنے کا جرمانہ) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔