ہندوستان کی شکست سےخوش ہوئے پاکستانی، کررہے ہیں ایسے ٹوئٹ

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا کو عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کی عالمی کپ سے وداعی بھی ہوگئی۔ ہندوستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے 18 رن سے شکست دے کرعالمی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو خطاب کے مضبوط دعویداروں میں سمجھا جاتا تھا، لیکن اس کا خواب فائنل میں پہنچنے کا بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکا۔نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ہندوستان کو 240 رنوں کا ہدف دیا۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 221 رن بناسکی اوراس کی پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔ ہندوستانی ٹیم کی اس شکست سے جہاں ملک وبیرون ملک کے کروڑوں ہندوستانی مایوس ہیں تو وہیں ہندوستان کے پڑوسی ملک پاکستان میں ہندوستان کی شکست کا جشن منایا جارہا ہے۔سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین سوشل میڈیا پرتمام طریقے سے مذاق اڑارہے ہیں اورمیمس شیئرکررہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ ترہندوستانی ٹیم کوٹرول کیا جارہا ہے۔ وہیں پاکستانی فوج کے ترجمان آصف غفورنےٹوئٹ کرکے نیوزی لینڈ کومبارکباد دی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading