”ہم مودی حکومت کودکھائیں گے کہ اقلیتوں سے کیسا برتاوکیا جاتا ہے“عمران خان

لاہور:25ڈسمبر ۔(ایجنسیز)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی ان کے ماضی کے وزرائے اعظم عہدے پررہے لوگو کی طرح ہی ہندوستان کا نام لے کرپاکستان میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔

شاید تبھی وہ ہندوستان کے اندرونی معاملے کواپنے طریقے سے توڑمروڑ کراس کا استعمال اپنے مفاد کے کے لئے کررہے ہیں۔آج پاکستان کے قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ہندوستان کا سہارا لیا ہے۔

ایک بارپھرسے انہوں نے اقلیتوں کے موضوع پرہندوستان پرنشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں وہ ہرشہری کے ساتھ ایک جیسا برتاو کرتے ہیں نہ کہ ہندوستان کی طرح ہی پاکستان میں برتاو کیا جاتا ہے۔عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے "محمد علی جناح کوجب لگا کہ مسلمانوں کے ساتھ ندوایک جیسا برتاو نہیں کریں گے، تب انہوں نے الگ ملک کا مطالبہ کیا۔ نئے پاکستان میں ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ہمارے یہاں اقلیتوں کے ساتھ ایک جیسا برتاو کیا جائے، نہ کہ ہندوستان کی طرح”۔عمران خان نے مسلسل دوسری باراقلیتوں کے موضوع پرہندوستان کوگھیرا ہے۔ گزشتہ دنوں ہفتہ کولاہورمیں ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے ہندوستان میں پرتشدد ہجوم پرفلم اداکارنصیرالدین شاہ کے بیان کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا "ہم مودی حکومت کودکھائیں گے کہ اقلیتوں سے کیسا برتاوکیا جاتا ہے۔ ہندوستان میں بھی لوگ کہہ رہے ہیں کہ اقلیتوں سے دیگرشہریوں جیسا برتاونہیں ہوتا”۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading