بہار اسمبلی انتخاب LIVE : پانچ بجے کااپڈیٹ : این ڈی اے 126 مہاگٹھ بندھن 108 ایم آئی ایم 4 دیگر 5

بہار اسمبلی انتخاب LIVE: ابھی 30 فیصد سے بھی کم ووٹوں کی ہوئی گنتی، نتائج آنے میں ہوگی تاخیر

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق رجحانوں میں این ڈی اے نے ضرور اکثریت حاصل کر لی ہے اور اس کے امیدوار 126 سیٹوں پر آگے نظر آ رہے ہیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً 92 سیٹیں ایسی ہیں جہاں ووٹوں کا فرق 1000 سے کم ہے اور یہ سیٹیں کسی بھی وقت ایک اتحاد سے دوسرے اتحاد کے حق میں جا سکتی ہیں۔ کچھ سیٹوں پر 200 سے کم ووٹوں کا فرق ہے اور تقریباً 30 سیٹیں ایسی ہیں جہاں ووٹوں کا فرق محض 500 ووٹوں تک ہے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق رجحانوں میں این ڈی اے نے ضرور اکثریت حاصل کر لی ہے اور اس کے امیدوار 126 سیٹوں پر آگے نظر آ رہے ہیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً 92 سیٹیں ایسی ہیں جہاں ووٹوں کا فرق 1000 سے کم ہے اور یہ سیٹیں کسی بھی وقت ایک اتحاد سے دوسرے اتحاد کے حق میں جا سکتی ہیں۔ کچھ سیٹوں پر 200 سے کم ووٹوں کا فرق ہے اور تقریباً 30 سیٹیں ایسی ہیں جہاں ووٹوں کا فرق محض 500 ووٹوں تک ہے۔

سبھی 243 سیٹوں کا رجحان آیا سامنے، این ڈی اے 126 اور مہاگٹھ بندھن 108 سیٹوں پر آگے

بہار میں 243 اسمبلی سیٹوں کا رجحان سامنے آ چکا ہے اور اس میں لگاتار تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق این ڈی اے نے اکثریت حاصل کر لی ہے اور اس کے امیدوار 128 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔ مہاگٹھ بندھن امیدوار 100 سیٹوں پر آگے ہیں۔ بقیہ سیٹوں پر ایل جے پی اور دیگر پارٹیوں کے امیدواروں نے سبقت بنائی ہوئی ہے۔ کئی سیٹوں پر سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

تیجسوی اور تیج پرتاپ شروعاتی رجحانوں میں آگے، پشپم پریا چل رہیں پیچھے

شروعاتی رجحانوں میں مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ چہرہ تیجسوی یادو راگھو پور سیٹ پر آگے چل رہے ہیں جب کہ ان کے بھائی تیج پرتاپ بھی حسن پور سیٹ سے آگے چل رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی معروف چہرہ پشپم پریہ بانکی پور اسمبلی سیٹ سے پیچھے چل رہی ہیں۔

225 سیٹوں کا رجحان آیا سامنے، مہاگٹھ بندھن 111 سیٹوں پر آگے

بہا رمیں مہاگٹھ بندھن اور این ڈی اے کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اب تک 225 سیٹوں کا رجحان سامنے آ چکا ہے جس میں مہاگٹھ بندھن امیدوار 111 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں جب کہ این ڈی اے امیدوار 105 سیٹوں پر آگے ہیں۔ علاوہ ازیں ایل جے پی امیدوار 5 سیٹوں پر اور دیگر 4 سیٹوں پر آگے ہیں۔

10 Nov 2020, 9:39 AM

243 میں سے 207 سیٹوں کا رجحان آیا سامنے، این ڈی اے سے آگے نکلی مہاگٹھ بندھن

بہار کی 243 اسمبلی سیٹوں میں سے 207 سیٹوں کا رجحان سامنے آ گیا ہے جس میں مہاگٹھ بندھن نے این ڈی اے پر برتری حاصل کر لی ہے۔ 207 سیٹوں میں مہاگٹھ بندھن 101 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جب کہ این ڈی اے کے امیدوار 100 سیٹوں پر آگے ہیں۔ علاوہ ازیں ایل جے پی امیدوار 4 سیٹوں پر اور دیگر 2 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔ مہاگٹھ بندھن اور این ڈی اے کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

10 Nov 2020, 9:18 AM

188 سیٹوں کا رجحان آیا سامنے، مہاگٹھ بندھن اور این ڈی اے میں سخت ٹکر

188 سیٹوں کا رجحان سامنے آ گیا ہے جس میں مہاگٹھ بندھن اور این ڈی اے کے درمیان سخت ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ این ڈی اے کو جہاں 92 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے، وہیں مہاگٹھ بندھن کو 91 سیٹوں پر سبقت ہے۔ ایل جے پی 3 اور دیگر 2 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

10 Nov 2020, 8:24 AM

رجحانات کی آمد کا سلسلہ شروع، ابھی ہو رہی پوسٹل بیلٹ کی گنتی

بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کے لیے ووٹ شماری کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس وقت پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہو رہی ہے اور این ڈی اے و مہاگٹھ بندھن کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق این ڈی اے کے امیدوار 14 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں اور مہاگٹھ بندھن کے امیدوار بھی 14 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔ یہاں قابل غور ہے کہ ابھی پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہو رہی ہے اور کچھ ہی دیر میں ای وی ایم کی گنتی بھی شروع ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading