گیان واپی،متھرا پر بحث کےلئے گوا میں ہندو سمیلن

کولہاپور،7 جون۔گوا میں 12 سے 18 جون تک دسویں آل انڈیا ہندو راشٹر سمیلن میں گیان واپی مسجد معاملے ،مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکروں کے استعمال ،متھرا مکتی آندولن ،اپاسنا استھل ایکٹ کے ساتھ ساتھ کشمیری ہندوؤں کے قتل کے سلسلے میں حال ہی میں ہوئے ہنگامے پر بھی بحث ہوگی۔یہ سمیلن فونڈا کےشری دیواستھان میں منعقد کیا جائےگا،جس کا بنیادی مقصد ایک ہندو راشٹر کے کام کاج کےلئے پالیسی طے کرنا ہے۔

گجرات ،مغربی مہاراشٹر اور کوکن علاقے کےلئے ہندو جن جاگرتی سمیتیوں (ایچ جے ایس) کے کنوینر منوج کھاڑے نے کہا کہ اس سال کانفرنس کی انوکھی خصوصیت ہندو راشٹر پارلیمنٹ (نیشنل ہندو اسمبلی )ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کے معیاری کام کاج کو یقینی بنانے کےطریقون پر موجودہ لوگوں کی رہنمائی کرےگا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ’ہندو راشٹر کے قیام کےلئے پارلیمانی اور آئینی طریقے جیسےموضوعات پر ماہرین سے غور و خوض کریں گے۔

مسٹر کھاڑے نے بتایا کہ امریہ ،برطانیہ ،ہانگ کانگ ،سنگاپور،فیجی ،نیپال کے ساتھ ساتھ ملک کی 26 ریاستوں کے 350 سے زیادہ ہندو تنظیموں کے ہزار سے زیادہ نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سیشن کے دوران کاشی (وارانسی)میں گیان واپی مسجد،متھرا مکتی آندولن ،پوجا استھل ایکٹ،کشمیری ہندوؤں کے قتل ،مسجدوں مین لاؤڈ اسپیکر سے ہونے والی صوتی آلودگی جیسے مختلف موضوعات پر بحث ہوگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading