کرناٹک کی ایک سڑک پر ناتھورام گوڈسے کا سائن بورڈ

بنگلور: ریاست کرناٹک کے اڈوپی ضلع کے بولا گاؤں کی ایک سڑک پر ناتھورام گوڈسے کے نام سے ایک سائن بورڈ لگایا گیا۔ اس بورڈ کی تصاویر کے وائرل ہونے اور تنقیدوں کے بعد پولیس اور مقامی حکام نے بورڈ کو ہٹا دیا۔ پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر راجندر نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ چند دن قبل یہ بورڈ نصب کیا گیا تھا جس کا اب حکام کوعلم ہوا اورپولیس سے شکایت کی گئی۔یاد رہے کہ اس وقت ملک میں شرپسند عناصر گاندھیائی فلسفہ سے انحراف کرتے ہوئے ان کے قاتل یعنی ہندو مہاسبھا کے ایک رکن ناتھو رام گوڈسے کی تعریفیں کرتے ہیں جو گاندھائی فلسفے کا سراسر مخالف تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading