کپڑا شعبے میں شمسی توانائی کے استعمال کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی وزیر اعلیٰ فڈنویس کی ہدایت کپڑا محکمے کی جائزہ میٹنگ میں اہم ف یصلے، کوآپریٹیو کتائی میلوں کی جدید کاری پر زور

کپڑا شعبے میں شمسی توانائی کے استعمال کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی وزیر اعلیٰ فڈنویس کی ہدایت
کپڑا محکمے کی جائزہ میٹنگ میں اہم فیصلے، کوآپریٹیو کتائی میلوں کی جدید کاری پر زور

ممبئی, 26 جولائی – (آفتاب شیخ)

وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ریاست میں کپڑا شعبے میں شمسی توانائی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے کے لیے کپڑا اور توانائی محکمہ کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے "ورشا" رہائش گاہ پر منعقد کپڑا محکمہ کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے یہ کمیٹی اہم کردار ادا کرے گی۔

اس اجلاس میں وزیر برائے کپڑا سنجے ساوکارے، قانون ساز کونسل کے رکن امریش پٹیل، مالیات کے اضافی چیف سکریٹری او پی گپتا، وزیر اعلیٰ دفتر کی پرنسپل سکریٹری اشونی بھِڈے، کپڑا محکمہ کی پرنسپل سکریٹری انشو سنہا، کپڑا کمشنر سنجے ڈائن، ریشم ڈائریکٹر ونئے من اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ کوآپریٹیو کتائی ملوں کو فی چٹی 5,000 روپے کی شرح سے قرض پر سود سبسڈی اسکیم کو مزید مؤثر بنایا جائے، اور اس اسکیم کے تحت ملوں کی جدید کاری اور درجہ بندی کی جائے۔ اسی کے ساتھ، ریاست میں قومی ٹیکسٹائل کارپوریشن کے تحت بند ملوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے رپورٹ تیار کی جائے اور مرکز کو اس تعلق سے تجویز پیش کی جائے۔

ریاستی ٹیکسٹائل پالیسی میں ترمیم اور نئی اسکیموں پر گفتگو
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2023-28 کی مربوط اور پائیدار ٹیکسٹائل پالیسی میں ضروری ترامیم کی جائیں تاکہ وہ زمینی سطح پر مؤثر ثابت ہو۔ انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق پالیسی بنانے اور ریاست کے تمام پاورلومز کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

ادارہ جاتی اصلاحات اور بنیادی ڈھانچے پر توجہ
میٹنگ میں مہاراشٹر ریاست ٹیکسٹائل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے قیام، کپڑا کمشنریٹ اور ریشم ڈائریکٹوریٹ کو ضم کرکے ایک مشترکہ کمشنریٹ کی تشکیل جیسے اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت دی کہ پونے میں ریشم ڈائریکٹوریٹ کے زیر استعمال عمارت کی مرمت اور دیگر سہولیات کے لیے ریاستی کھادی و گرام ادیوگ بورڈ سے این او سی جلد حاصل کی جائے۔

اسی طرح، کتائی ملوں کو لیز پر دینے، بازآبادکاری قرض اسکیم شروع کرنے، ملوں سے زائد زمین کی فروخت کی اجازت دینے، پروجیکٹ رپورٹ کی لاگت کو 80.90 کروڑ سے بڑھا کر 118 کروڑ روپے کرنے اور ستارا ضلع کے وائی مقام پر ضلعی ریشم دفتر کے لیے ریڈ کراس سوسائٹی سے لیز پر لی گئی زمین کو مستقل طور پر حاصل کرنے جیسے امور کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading