کوریوگرافر سروج خان کا 71 سال کی عمر میں انتقال

بالی ووڈ کی مشہور کوریوگرافر سروج خان کا ممبئی میں 71 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد انھیں 20 جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ان کی آخری رسومات آج ممبئی کے ملاڈ واقع مالونی میں کیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ (دل کا دورہ) تھی۔

ان کا علاج گرونانک اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں چل رہا تھا۔ سروج خان کے انتقال سے بالی ووڈ میں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے اور ان کے چاہنے والوں کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading