کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں 110 افراد کی موت، 1574 متاثر

دہلی، 11 اپریل (یواین آئی) تیزی سے پھیل رہے عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) نے ملک میں سب سے زیادہ تباہی مہاراشٹر میں مچائی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 13 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 110 ہو گئی ہے اور اب تک 1574 افراد وائرس کی زد میں آ کر متاثر ہو چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 7447 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 239 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ مہاراشٹر کے بعد سب سے زیادہ کیس تمل ناڈو میں ہے جہاں اب تک 911 متاثرین کی تصدیق کی جا چکی ہے اور تقریبا آٹھ افراد کی وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے۔دہلی میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز تیزی سے بڑھے ہیں۔ دہلی میں جمعہ کی صبح تک 720 افراد کورونا سے متاثر تھے جواب بڑھ کراب 903 ہوگئی ہے۔ دہلی میں کورونا کی زد میں آنے سے اب تک 13 افراد کی جان جا چکی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading