کورونا وائرس : دنیا میں بھر34.49 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر، 2.44 لاکھ اموات

2020_5$largeimg02_May_2020_093715850.jpegبیجنگ / جنیوا / نئی دہلی،3 مئی (یواین آئی) کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس سے پوری دنیا میں اب تک 244239 افراد کی موت جبکہ 3449986 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی شام کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 40263 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1306 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 10887 افراد اس وبا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور یہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں. دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11،32،315 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 66،364 افراد کی موت ہو چکی ہے۔امریکہ کے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے شعبہ سی ایس ایس ای کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ دنیا کا سپرپاور تسلیم کیا جانے والا امریکہ میں اس مہلک وائرس سے اب تک 11.33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 66385 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 28710 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 209328 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین كووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے. یہاں اب تک 216582 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 25100 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 83959 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4637 اموات ہوئی ہے۔ اس وائرس کے حوالے سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے تھے۔اس درمیان، کورونا وائرس انفیکشن اورموت کے معاملے میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 168518 افراد متاثر ہوئے ہیں اور24763 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 164967 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6812 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں. یہاں اب تک اس وبا سے 183500افراد متاثر ہوئے ہیں اور 28205 افراد کی اس سے موت ہو چکی ہے. ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 122392 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3336 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 97404 افراد اس وبا سےمتاثرہوئے ہیں جبکہ 6203 کورونا کی وجہ موت ہوئی ہے۔
کووِڈ-19 سے بیلجیم میں 7844، برازیل میں 6761، کینیڈا میں 3684، سویڈن میں 2679، سوئٹزرلینڈ میں 1762، میکسیکو میں 2061، آئر لینڈ میں 1286 اور پرتگال میں 1023 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں كورونا وائرس کے اب تک 19103 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس وبا سے 440 افراد کی موت ہوئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading