کورونا مریضو ں کی تعداد میں اضافہ‘ناندیڑ کے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل

ناندیڑ:23نومبر۔(ورق تازہ نیوز) ضلع میں گذشتہ دو دن سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور شہریوں سے ماسک ، سینیٹائزرزکا استعمال کرتے ہوئے زیادہ محتاط رہنے کی اپیل شنکررا چوہان گورنمنٹ کالج کے ڈین ڈاکٹر سدھیر دیشمکھ نے کی ہے ۔دریں اثناء آج ہفتہ 21 نومبر کوشام ساڑھے پانچ بجے تک موصولہ کورونا رپورٹ میں 72 افراد پازیٹیو پائے گئے ان میں سے 51 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ اور 21 اینٹیجن کٹس ٹیسٹ میں متاثرپائے گئے۔ ادھر زیر علاج 37 کورونا متاثرین کو صحت یاب ہونے کے بعداسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ آج کل 1ہزار851 رپورٹس میں سے 1ہزار745 منفی تھے۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 19 ہزار 921 ہوگئی ہے جن میں سے 18 ہزار 869 متاثرین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

فی الحال اسپتال میں کل 315 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16 کی حالت تشویشناک ہے۔ آج تک ، کوویڈ۔19 کی وجہ سے ضلع میں 543 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آج صحت یاب ہوئے مریضوں کی تفصیل اس طرح ہے ۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری 2 ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کوویڈ ہسپتال ناندیڑ 1 ،حدگاو¿ں کوڈ ہسپتال اور ہوم آئسولیشن2 ، مکھیڑ کوویڈ ہسپتال اورہوم آئسولیشن 1 ، نجی ہسپتال 6 ، این آر آئی بلڈنگ اور کارپوریشن کے تحت ہوم آئسولیشن 35 ، اکولہ کا ایک مریض سمیت مجموعی طور پر 37 متاثرہ افراد کو طبی علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ ناندیڑ ضلع میں علاج کے بعد گھرواپس ہونے والے افراد کا تناسب 94.71 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ آج آر ٹی پی سی آر کے معائنے میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 25 ، ناندیڑ دیہی میں 1 ، اردھاپور میں 7 ، لوہا میں 1 ، بلولی میں 1 ، قندھار میں 13 ، نائگاو¿ں میں 1 ، ہنگولی میں 1 اور پربھنی کا 1مریض پازیٹیو پایا گیا۔ اینٹیجن ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 15 ، کنوٹ میں 1 ، قندھار میں 1 ، دےگلور میں 1 اور حدگاو¿ں میں 3 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔