کورونا سے بے قابو صورتحال پر وزیر اعظم مودی سنجیدہ، کل تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز کووڈ- 19 کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور ویکسین کی تقسیم کو لیکر وزرائے اعلیٰ اور ریاستوں اور مرکزی خطوں کے دیگر نمائندوں کے ساتھ ڈیجیٹل میٹنگ کریں گے ۔ ذرائع سے موصولہ جانکاری کے مطابق ، مودی ان ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے میٹنگ کریں گے جہاں کورونا میں انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

کورونا کی صورتحال کا لیں گے جائزہ
دوسری میٹنگ میں تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے ویکسین کی فراہمی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کا امکان ہے ۔ وزیر اعظم مودی کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اب تک کئی بار ریاستوں کے ساتھ میٹنگ کر چکے ہیں ۔ گذشتہ کچھ دنوں سے ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے واقعات 50000 سے کم آ رہے ہیں ، جبکہ کچھ ریاستوں میں اس معاملے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کچھ شہروں میں نائٹ کرفیو بھی نافذ کردیا گیا ہے۔

صورتحال پر قابو پانے میں مصروف حکومت
مرکز کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں کہ جب بھی کورونا کی ویکسین دستیاب ہو گی ، اس کی آسانی سے تقسیم کا بندوبست ہو سکے ۔ اس وقت ہندوستان میں پانچ ویکسین تیاری کی طرف گامزن ہیں۔ ان میں سے چار جانچ کے دوسرے یا تیسرے مرحلے میں ہیں جبکہ ایک پہلے یا دوسرے مرحلے میں ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading