
کلکتہ /3 جون(یواین آئی)کورنا وائرس سے متاثر ریاستی وزیر فائرس سروسوجیت بوس کو درجہ حرارت میں اضافے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔دوسری جانب ریاستی سیکریٹرٹ نوبنو کے دو ڈرائیورکورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
ریاستی وزیر سوجیت بوس گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی کورونا سے متاثرہیں۔دونوں اپنے گھر میں ہی آئسولیشن میں تھے۔ریاستی وزیر کے متاثر ہونے کی وجہ سے بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تھی۔
ریاستی وزیر گھر یلوخادمہ پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تھی۔اندازہ تھااس کی وجہ سے ریاستی وزیر کی اہلیہ متاثر ہوئیں اور اس کے بعد ریاستی وزیر۔مگر ابتدائی دنوں میں دونوں میں کورونا وائرس کے علامات نہیں تھے۔
وزیر کے جسم میں انفیکشن کی وجہ سے اس واقعہ نے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی۔ کچھ دن پہلے، وزیر فائر کے گھر کی نوکرانی پر کورونا نے حملہ کیا تھا۔ شاید وہاں سے ہی انفیکشن وزیر اور اس کی اہلیہ کے جسم میں پھیل گیا۔ تاہم، ان میں بخار، کھانسی، سانس کی قلت یا گلے کی سوزش جیسی علامات نہیں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح ریاستی وزیر کو معائنے کیلئے بیلیا گھاٹاای ایم بائی پاس سے متصل ایک پرائیوٹ اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے جانچ کرنے کے بعد کہا کہ چوں کہ درجہ حرارت زیادہ ہے اس لئے انہیں اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔انہیں عام کیبن میں رکھا گیا ہے۔ وزیر کے لئے 6 ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ پرائیوٹ اسپتال کے مطابق ریاستی وزیر کی جسمانی حالت مستحکم ہے۔
دوسری جانب ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو کے دوڈرائیوروں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد نوبنوکے تمام ڈرائیوروں کی جانچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کل (جمعرات) کو نوبنو کی پوری عمارت کو صاف ستھرااور سنیٹائز کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہ کہ دو ڈرائیور کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اس لئے ہم نے تمام ڈرائیوروں کی جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو کی صفائی ستھرائی کی جائے گیمغربی بنگال میں بھی کورونا کے کیسوں کی تعداد6ہزار سے زاید ہوگئی ہے۔263 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پچھلے ایک ہفتہ میں، ہر روز اوسطا 300 افراد میں کورونا تشخیص کیا گیا ہے۔