ندیڑ:22 اگست۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑمیں آج 22 اگست کو شام چھ بجے موصولہ کورونا رپورٹ کے مطابق ضلع میں دو دنوں کے دوران 9متاثرین کی موت ہوئی ہے ۔ جس میںشہرناندیڑ میں پانچ مریضوں کی موت ہوئی جبکہ چار کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے ۔
شہر کے سنمترکالونی ناندیڑ کے 51سالہ مرد ‘ اسرجن ناندیڑ کا90سالہ مرد‘ بھاوسارچوک ناندیڑ کا 70سالہ مرد ‘مادری کالونی ناندیڑ کا 60سالہ مرد‘ وساوا نگر کا68سالہ مرد کی دوران علاج موت ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ تامسہ تعلقہ حدگاوں کی 42سالہ خاتون ‘چھوٹی گلی قندہار کا 62سالہ مرد ‘لوہا کا33سالہ نوجوان اور قندہار کا 53سالہ شخص فوت ہوئے ہےں۔
آج 122افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ جس میں ناندیڑشہر میں54افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔آج 787 سویب نمونوںکی رپورٹ موصول ہوئی جس مین 631نیگیٹورہے اور 122 پازیٹیو آئے ہیں ۔